آج میں آپ سب کو بلاگ بنانے کے متعلق انفارمیشن دوں گا کہ
بلاگ کیا ہوتا ہے یہ کیسے بنایا جاتا ہے۔
اور بلاگ سے آپ کیسے آنلائن پیسے کما سکتے
ہیں۔ میرا یہ بلاگ بنانے کا مقصد آپ سب کو
بلاگ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ اور یہ کہ آپ بھی کیسے کوئی بھی فری بلاگ
بنا سکتے ہیں۔ نا صرف یہ کہ بلاگ بنائیں
بلکہ اس بلاگ سے کس طرح سے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔میرا یہ بلاگ ان دوستوں کے لئے
مفید ثابت ہو گا جو کہ پیچیدہ اور مشکل کمپیوٹر ا اصطلاحات کو سمجھ نہیں پاتے یا
پھر جن کے لئے انگلش زبان کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ میری کوشش ہو گی کہ آسان اردو
میں آپ کو وہ سب معلومات فراہم کروں جو کہ ایک بلاگ کو بنانے ، اس کو چلانے اور اس
کو عروج تک پہنچانے اور پھر اس بلاگ سے معقول آمدن حاصل کرنے میں آپ کی مددگار ہوں۔ پھر بھی آپ کو اگر کسی
بات کی سمجھ نا آئے تو آپ مجھ سے کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں یا پھر مجھے ای میل کر
کے اپنی کنفیوژن دور کر سکتے ہیں۔آج کی اس پوسٹ میں ہم بلاگ کی بنیادی معلومات کے
بارے میں بات کریں گے کہ بلاگ ہوتا کیا ہے اور اس کو کیسے بنایا جاتا ہے۔
بلاگ کیا ہے؟
ایک بلاگ یا ویب بلاگ ایک ایسی معلوماتی ویب سائٹ ہوتی ہے
جو عام طور پر کسی ایک خاص ٹاپک پر مبنی مختلف پوسٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔ شروع میں
بلاگ صرف ایک ایڈمن کی ملکیت ہوتا تھا مگر اب اس
میں ایک سے زیادہ ایڈمن بھی اپنی تحریر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ بلاگ میں سب سے
آخر ی پوسٹ آپ کو سب سے پہلے نظر آتی ہے۔
بلاگ کی کئی اقسام ہیں جیسے کسی نیوز پیپر کا بلاگ، کسی کھیل کے متعلق
بلاگ، کسی تعلیمی ادارے کے متعلق بلاگ۔ ان سب بلاگز میں اپنے موضوع کے مطابق پوسٹ
کی جاتی ہیں۔ کسی بھی بلاگ پوسٹ کے پڑھنے والے اپنے خیالات کا اظہار پوسٹ کے نیچے
کمنٹس میں کر سکتے ہیں۔
بلاگ کیوں بنایا جاتا ہے ؟
اب سوال پیدا ہوتا
ہے کہ بلاگ کیوں بنایا جاتا ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ ہر انسان کو اللہ نے بولنے کی
صلاحیت عطا کی ہے۔ وہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانا چاہتا
ہے۔ آج کے اس ماڈرن دور میں ہم اپنی آواز انٹرنیٹ کے زریعے پوری دنیا تک
لمحوں میں پہنچا سکتے ہیں۔ جس کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔ ان میں ایک
سب سے آسان اور سستا طریقہ بلاگ کا بھی
ہے۔ آپ بلاگ بنا کر اس کو انٹرنیٹ پر پبلش کر کے ساری دنیا تک اپنی آواز پہنچا
سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا بلاگ کافی مشہور ہے اور اس پر لوگ کافی تعداد میں
آتے ہیں تو آپ اس بلاگ سے گھر بیٹھے معقول
آمدن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
بلاگ کیسے بنایا جائے ؟
یوں تو اس وقت دنیا میں بےشمار ویب سائٹ ایسی ہیں جو کہ آپ
کو مفت بلاگ بنانے کی سہولت مہیا کرتی ہیں مگر دو سب سے زیادہ مشہور بلاگر اور ورڈ
پریس ہیں۔ ان دونوں سائٹس پر آپ اپنی مرضی کا بلاگ مفت میں بنا سکتے ہیں۔ اور پھر
اس کو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ دونوں سائٹس اپنی اپنی خصوصیات اور فیچرز کی
وجہ سے مشہور ہیں اور آپ اپنی سہولت کے حساب سے کسی بھی سائٹ پر اپنا بلاگ بنا
سکتے ہیں مگر میری رائے میں بلاگر پر بلاگ بنانا زیادہ آسان ہے۔ اور اس بلاگ میں
آپ کو میں بلاگر پر بلاگ بنانے اور اس کو اپلوڈ کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔
بلاگر گوگل والوں
کی فری سروس ہے جہاں آپ اپنی مرضی کا بلاگ چند منٹ میں بنا سکتے ہیں۔ بلاگر پر بلاگ بنانے کے لئے آپ کے پاس جی میل
کا اکاؤنٹ ہونا چاہئے۔ اگر آپ کا جی میل کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو یہاں پر
اپنا جی میل کا اکاؤنٹ مفت بنائیں۔
جی میل اکاؤنٹ بنانے
کے بعد آپ بلاگر کی سائٹ کھولیں اس لنک
سے اور اپنی جی میل آئی ڈی سے لاگ ان ہو
جائیں۔
یہاں اپنی گوگل پلس پروفائل بنائیں اور Continue to blogger پر کلک کریں۔
جس میں آپ سب سے پہلے باکس میں اپنے بلاگ کا نام ٹائپ کریں۔
نیچے والے باکس میں اپنا بلاگ کا ایڈریس ٹائپ کریں۔ اگر تو آپ کا بلاگ ایڈریس پہلے سے استعمال میں ہوا تو بلاگر آپ کو میسج دے گا کہ یہ ایڈریس آپ استعمال نہیں کر سکتے۔ آپ ایڈریس میں تھوڑی تبدیلی کر کے چیک کریں۔ جب آپ کوئی ایسا ایڈریس ٹائپ کریں گے جو استعمال میں نہیں تو بلاگر اس ایڈریس کو آپ کے بلاگ کے لئے مخصوص کر دے گا۔
نیچے والے باکس میں اپنا بلاگ کا ایڈریس ٹائپ کریں۔ اگر تو آپ کا بلاگ ایڈریس پہلے سے استعمال میں ہوا تو بلاگر آپ کو میسج دے گا کہ یہ ایڈریس آپ استعمال نہیں کر سکتے۔ آپ ایڈریس میں تھوڑی تبدیلی کر کے چیک کریں۔ جب آپ کوئی ایسا ایڈریس ٹائپ کریں گے جو استعمال میں نہیں تو بلاگر اس ایڈریس کو آپ کے بلاگ کے لئے مخصوص کر دے گا۔
نیچے والے باکس میں سے اپنی مرضی کی ٹیمپلیٹ سلیکٹ کریں اور
نیچے کری ایٹ بلاگ پر کلک کریں۔
مبارک ہو آپ کا پہلا بلاگ بن گیا۔
مبارک ہو آپ کا پہلا بلاگ بن گیا۔
اس سے اگلی پوسٹ میں آپ کو بلاگ کے اندر کی تفصیل اور بلاگ پر پوسٹ کرنے کا
طریقہ بتاؤں گا۔ آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی ؟
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس پوسٹ میں کہیں کوئی غلطی موجود ہے تو نیچے کمنٹ کر کے
اپنی آراء سے آگاہ ضرور کریں ۔ آپ کی تجاویز اور حوصلہ افزائی ہی میری اس کاوش کا
صلہ ہیں۔
No comments:
Post a Comment