Sunday 2 December 2018

How to write your first blog post in Urdu



  السلام  علیکم  دوستو
اس سے پچھلی پوسٹ میں میں نے آپ کہ بتایا تھا کہ بلاگ کیسے بنایا جاتا ہے اور ہم ایک فری بلاگ کیسے بنا سکتے ہیں۔  اور مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنا پہلا بلاگ بہت آسانی سے بنا لیا ہو گا۔ اب اگلا مرحلہ آتا ہے بلاگ پر پوسٹ کرنے کا تو اس  آج کے لیکچر میں میں آپ کو سکھاؤں گا کہ بلاگ بنانے کے بعد کیسے اس پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے اور کیسے اس پوسٹ کو پبلش کر کے انٹرنیٹ پر ساری دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں جا کر  بلاگ کو  اوپن کریں۔ آپ کے سامنےبلاگ کا  پیج کھل جائے گا۔ اس میں آپ نے  نیو پوسٹ New Post  پر کلک کرنا ہے  تو ایسا پیج آپ کے سامنے ظاہر ہو گا۔ 
How to creat your first blog post on blogger blog to start blogging
یہاں آپ نے سب سے پہلے کمپوز کا آپشن سلیکٹ کرنا ہے۔  اور پھرپوسٹ ٹائٹل والے بکس میں   اپنی پوسٹ کا ٹائٹل دینا ہے ۔ پوسٹ ٹائٹل ایسا ہونا چاہئے جو کہ آپ کی مکمل پوسٹ کو بہت اچھے سے پیش کر سکے۔ تا کہ صرف ٹائٹل کو دیکھ کر ہی  اندازہ ہو جائے کہ یہ پوسٹ کس چیز کے بارے میں ہے۔  اس لئے پوسٹ ٹائٹل کا بہت سوچ سمجھ کر انتخاب کریں۔ ایک اچھا پوسٹ  ٹائٹل ہی آپ کی پوسٹ کو گوگل سرچ میں اوپر لے کر آتا ہے اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ پوسٹ ٹائٹل  کو بہت زیادہ لمبا نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے پوسٹ کے ٹائٹل کو 65 الفاظ تک محدود رکھیں ۔ 
Where to write blog post title
اس کے بعد  نیچے  والے بکس میں آپ نے اپنی پوسٹ لکھنی ہے۔ جس کے لئے آپ اپنی پسند کا فونٹ اور سائز منتخب کر لیں ۔  اب سب سے پہلے آپ نے اپنی پوسٹ کے لئے ہیڈنگ بنانی ہے۔  پوسٹ ٹائٹل اور پوسٹ ہیڈنگ میں بہت زیادہ فرق نہیں ہوتا۔  جیسے پوسٹ ٹائٹل  کسی بھی بلاگ پوسٹ کے لئے بہت اہم ہے ایسے ہی پوسٹ ہیڈنگ  بھی  آپ کی پوسٹ کو گوگل سرچ میں اوپر لے کر آنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بلاگ پوسٹ میں آپ کو  3 مختلف ٹائپ کی ہیڈنگ مہیا کرتا ہے ۔   اپنی پوسٹ ٹائٹل کے لئے آپ فل ہیڈنگ کا انتخاب کریں۔ تا کہ وہ آسانی سے سامنے نظر آ سکے۔ ہیڈنگ کو سلیکٹ کرتے ہی ٹیکسٹ  کا  سائز بڑا ہو جائے گا ۔   اس کے بعد آپ نےنئی لائن سے   اپنی پوسٹ لکھنی شروع کرنی ہے۔ 
how to creat heading in blogpost text
پوسٹ کے لئے آپ نے نارمل  فونٹ سائز  استعمال کرنا ہے۔ فونٹ کلر ایسا ہونا چاہئے کہ آسانی سے پڑھا جا سکے۔  اپنی پوسٹ کے اندر مناسب تعداد میں کی ورڈ استعمال کریں اور اہم کی ورڈ کو سب ہیڈنگ اور مائنر ہیڈنگ کی مدد سے واضح کر کے لکھیں۔ ایک ہی کی ورڈ کو بار بار استعمال نہ کریں۔   پوسٹ کو بہت زیادہ لمبا نا کریں اور نا ہی بہت زیادہ چھوٹا ہونا چاہئے۔ آپ اپنی پوسٹ میں مناسب جگہوں پر تصاویر  ویڈیو اور لنک بھی  لگا سکتے ہیں۔ 
how to insert pictuer in blog post
اپنی پوسٹ میں تصاویر لگانے کے لئے  انسرٹ امیج  پر کلک کریں  ۔ ایک نئی ونڈو اوپن ہو گی ۔یہاں آپ نے اپنی مطلوبہ تصویر کو سلیکٹ کرنا ہے ۔ اپ لوڈ ہو جانے پر ایڈ  سلیکٹڈ پر کلک کریں تصویر آپ کی پوسٹ میں آ جائے گی۔  اس کا سائز آپ اپنی مرضی کے مطابق رکھ سکتے ہیں۔ 
اگر آپ اپنی پوسٹ میں کوئی لنک شامل کرنا چاہیں تو اس کے لئے  بلاگ کی ٹول بار میں سے لنک کے بٹن پر کلک کریں ۔ ایک  پاپ اپ ونڈو نمودار ہو گی ۔  اس میں پہلے والے خانے میں آپ نے وہ الفاظ لکھنے ہیں جو کہ آپ اپنے لنک کے لئے شو کروانا چاہتے ہیں ۔ نیچے والے خانے میں آپ نے اس لنک کا ایڈریس کاپی کر کے پیسٹ کر دینا ہے۔  اوکے کا بٹن دبانے پر لنک آپ کی پوسٹ میں ایڈ ہو جائے گا۔  اور اس کا کلر بھی تبدیل ہو جائے گا۔ 
How to add hyperlink in blog post
پوسٹ مکمل کرنے کے بعد  آپ نے دائیں سائیڈ پر لیبل کے آپشن پر کلک کرنا ہے اور وہاں اپنی پوسٹ کی کیٹیگری کے متعلق لیبل لگانا ہے۔ لیبل  ہر پوسٹ کے لئے مختلف بھی ہو سکتے ہیں اور ایک جیسے بھی۔ ان کا کام آپ کی پوسٹ کو مختلف کیٹیگری میں تقسیم کرنا ہے۔ آپ ایک ہی پوسٹ میں زیادہ لیبل بھی دے سکتے ہیں۔  لیبل لگانے کے بعد نیچے ڈن پر کلک کریں ۔
اب آُپ کی پوسٹ  پبلش ہونے کے لئے تیار ہے۔ پبلش کرنے سے پہلے ایک بار  اس کو پڑھ کر تسلی کر لیں اور اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو دور کر دیں اور اوپر  موجود پبلش کے بٹن پر  کلک کریں۔  لیجئے آپ کی پہلی پوسٹ انٹرنیٹ  پر پبلش ہو چکی ہے۔ اور اب کوئی بھی بندہ اس کے لنک سے اس پوسٹ کو  پڑھ اور دیکھ سکتا ہے۔
آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی ؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس پوسٹ میں کہیں کوئی غلطی موجود ہے تو نیچے کمنٹ کر کے اپنی آراء سے آگاہ ضرور کریں ۔ اگر آپ کو کسی بات کی سمجھ نا آئی ہو تو کمنٹس میں یا پھر ای میل پر رابطہ کر کے آپ پوچھ سکتے ہیں۔ آپ کی تجاویز اور حوصلہ افزائی ہی میری اس کاوش کا صلہ ہیں۔



 

Thursday 1 September 2016

How to build your own blog free Urdu guide

اسلام و علیکم
آج میں آپ سب کو بلاگ بنانے کے متعلق انفارمیشن دوں گا کہ بلاگ  کیا ہوتا ہے یہ کیسے بنایا جاتا ہے۔ اور بلاگ سے آپ کیسے آنلائن  پیسے کما سکتے ہیں۔  میرا یہ بلاگ بنانے کا مقصد آپ سب کو بلاگ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ اور یہ کہ آپ بھی کیسے کوئی بھی فری بلاگ بنا سکتے ہیں۔ نا  صرف یہ کہ بلاگ بنائیں بلکہ اس بلاگ سے کس طرح سے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔میرا یہ بلاگ ان دوستوں کے لئے مفید ثابت ہو گا جو کہ پیچیدہ اور مشکل کمپیوٹر ا اصطلاحات کو سمجھ نہیں پاتے یا پھر جن کے لئے انگلش زبان کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ میری کوشش ہو گی کہ آسان اردو میں آپ کو وہ سب معلومات فراہم کروں جو کہ ایک بلاگ کو بنانے ، اس کو چلانے اور اس کو عروج تک پہنچانے اور پھر اس بلاگ سے معقول آمدن حاصل کرنے  میں آپ کی مددگار ہوں۔ پھر بھی آپ کو اگر کسی بات کی سمجھ نا آئے تو آپ مجھ سے کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں یا پھر مجھے ای میل کر کے اپنی کنفیوژن دور کر سکتے ہیں۔آج کی اس پوسٹ میں ہم بلاگ کی بنیادی معلومات کے بارے میں بات کریں گے کہ بلاگ ہوتا کیا ہے اور اس کو کیسے بنایا جاتا ہے۔
بلاگ کیا ہے؟
ایک بلاگ یا ویب بلاگ ایک ایسی معلوماتی ویب سائٹ ہوتی ہے جو عام طور پر کسی ایک خاص ٹاپک پر مبنی مختلف پوسٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔ شروع میں بلاگ صرف ایک ایڈمن کی ملکیت ہوتا تھا مگر اب اس  میں ایک سے  زیادہ ایڈمن بھی  اپنی تحریر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ بلاگ میں سب سے آخر ی پوسٹ آپ کو سب سے پہلے نظر آتی ہے۔  بلاگ کی کئی اقسام ہیں جیسے کسی نیوز پیپر کا بلاگ، کسی کھیل کے متعلق بلاگ، کسی تعلیمی ادارے کے متعلق بلاگ۔ ان سب بلاگز میں اپنے موضوع کے مطابق پوسٹ کی جاتی ہیں۔ کسی بھی بلاگ پوسٹ کے پڑھنے والے اپنے خیالات کا اظہار پوسٹ کے نیچے کمنٹس میں کر سکتے ہیں۔
بلاگ کیوں بنایا جاتا ہے ؟
اب سوال پیدا  ہوتا ہے کہ بلاگ کیوں بنایا جاتا ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ ہر انسان کو اللہ نے بولنے کی صلاحیت عطا کی ہے۔ وہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانا  چاہتا  ہے۔ آج کے اس ماڈرن دور میں ہم اپنی آواز انٹرنیٹ کے زریعے پوری دنیا تک لمحوں میں پہنچا سکتے ہیں۔ جس کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔ ان میں ایک سب سے آسان اور سستا  طریقہ بلاگ کا بھی ہے۔ آپ بلاگ بنا کر اس کو انٹرنیٹ پر پبلش کر کے ساری دنیا تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا بلاگ کافی مشہور ہے اور اس پر لوگ کافی تعداد میں آتے ہیں تو آپ اس بلاگ سے گھر بیٹھے  معقول آمدن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ 
بلاگ کیسے بنایا جائے ؟
یوں تو اس وقت دنیا میں بےشمار ویب سائٹ ایسی ہیں جو کہ آپ کو مفت بلاگ بنانے کی سہولت مہیا کرتی ہیں مگر دو سب سے زیادہ مشہور بلاگر اور ورڈ پریس ہیں۔ ان دونوں سائٹس پر آپ اپنی مرضی کا بلاگ مفت میں بنا سکتے ہیں۔ اور پھر اس کو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ دونوں سائٹس اپنی اپنی خصوصیات اور فیچرز کی وجہ سے مشہور ہیں اور آپ اپنی سہولت کے حساب سے کسی بھی سائٹ پر اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں مگر میری رائے میں بلاگر پر بلاگ بنانا زیادہ آسان ہے۔ اور اس بلاگ میں آپ کو میں بلاگر پر بلاگ بنانے اور اس کو اپلوڈ کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔
بلاگر  گوگل والوں کی فری سروس ہے جہاں آپ اپنی مرضی کا بلاگ چند منٹ میں بنا سکتے ہیں۔  بلاگر پر بلاگ بنانے کے لئے آپ کے پاس جی میل کا اکاؤنٹ ہونا چاہئے۔ اگر آپ کا جی میل کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو یہاں پر 
اپنا  جی میل کا اکاؤنٹ مفت بنائیں۔


 جی میل اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ بلاگر کی  سائٹ کھولیں اس لنک سے  اور اپنی جی میل آئی ڈی سے لاگ ان ہو جائیں۔



یہاں اپنی گوگل پلس پروفائل  بنائیں اور Continue to blogger پر کلک کریں۔ 
اگلی ونڈو میں  New blog پر کلک کریں۔آپ کے سامنے ایک نیا صفحہ کھلے گا کچھ اس قسم کا

جس میں آپ سب سے پہلے باکس میں اپنے بلاگ کا نام ٹائپ کریں۔
نیچے والے باکس میں اپنا بلاگ کا ایڈریس ٹائپ کریں۔  اگر تو آپ کا بلاگ ایڈریس پہلے سے استعمال میں ہوا تو بلاگر آپ کو میسج دے گا کہ یہ ایڈریس آپ استعمال نہیں کر سکتے۔ آپ ایڈریس میں تھوڑی تبدیلی کر کے چیک کریں۔ جب آپ کوئی ایسا ایڈریس ٹائپ کریں گے جو استعمال میں نہیں تو بلاگر اس ایڈریس کو  آپ کے بلاگ کے لئے مخصوص کر دے گا۔
نیچے والے باکس میں سے اپنی مرضی کی ٹیمپلیٹ سلیکٹ کریں اور نیچے  کری ایٹ بلاگ پر کلک کریں۔
مبارک ہو آپ کا پہلا بلاگ بن گیا۔
اس سے اگلی پوسٹ میں آپ کو بلاگ کے اندر کی تفصیل اور بلاگ پر پوسٹ کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔  آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی ؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس پوسٹ میں کہیں کوئی غلطی موجود ہے تو نیچے کمنٹ کر کے اپنی آراء سے آگاہ ضرور کریں ۔ آپ کی تجاویز اور حوصلہ افزائی ہی میری اس کاوش کا صلہ ہیں۔