Sunday, 2 December 2018

How to write your first blog post in Urdu



  السلام  علیکم  دوستو
اس سے پچھلی پوسٹ میں میں نے آپ کہ بتایا تھا کہ بلاگ کیسے بنایا جاتا ہے اور ہم ایک فری بلاگ کیسے بنا سکتے ہیں۔  اور مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنا پہلا بلاگ بہت آسانی سے بنا لیا ہو گا۔ اب اگلا مرحلہ آتا ہے بلاگ پر پوسٹ کرنے کا تو اس  آج کے لیکچر میں میں آپ کو سکھاؤں گا کہ بلاگ بنانے کے بعد کیسے اس پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے اور کیسے اس پوسٹ کو پبلش کر کے انٹرنیٹ پر ساری دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں جا کر  بلاگ کو  اوپن کریں۔ آپ کے سامنےبلاگ کا  پیج کھل جائے گا۔ اس میں آپ نے  نیو پوسٹ New Post  پر کلک کرنا ہے  تو ایسا پیج آپ کے سامنے ظاہر ہو گا۔ 
How to creat your first blog post on blogger blog to start blogging
یہاں آپ نے سب سے پہلے کمپوز کا آپشن سلیکٹ کرنا ہے۔  اور پھرپوسٹ ٹائٹل والے بکس میں   اپنی پوسٹ کا ٹائٹل دینا ہے ۔ پوسٹ ٹائٹل ایسا ہونا چاہئے جو کہ آپ کی مکمل پوسٹ کو بہت اچھے سے پیش کر سکے۔ تا کہ صرف ٹائٹل کو دیکھ کر ہی  اندازہ ہو جائے کہ یہ پوسٹ کس چیز کے بارے میں ہے۔  اس لئے پوسٹ ٹائٹل کا بہت سوچ سمجھ کر انتخاب کریں۔ ایک اچھا پوسٹ  ٹائٹل ہی آپ کی پوسٹ کو گوگل سرچ میں اوپر لے کر آتا ہے اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ پوسٹ ٹائٹل  کو بہت زیادہ لمبا نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے پوسٹ کے ٹائٹل کو 65 الفاظ تک محدود رکھیں ۔ 
Where to write blog post title
اس کے بعد  نیچے  والے بکس میں آپ نے اپنی پوسٹ لکھنی ہے۔ جس کے لئے آپ اپنی پسند کا فونٹ اور سائز منتخب کر لیں ۔  اب سب سے پہلے آپ نے اپنی پوسٹ کے لئے ہیڈنگ بنانی ہے۔  پوسٹ ٹائٹل اور پوسٹ ہیڈنگ میں بہت زیادہ فرق نہیں ہوتا۔  جیسے پوسٹ ٹائٹل  کسی بھی بلاگ پوسٹ کے لئے بہت اہم ہے ایسے ہی پوسٹ ہیڈنگ  بھی  آپ کی پوسٹ کو گوگل سرچ میں اوپر لے کر آنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بلاگ پوسٹ میں آپ کو  3 مختلف ٹائپ کی ہیڈنگ مہیا کرتا ہے ۔   اپنی پوسٹ ٹائٹل کے لئے آپ فل ہیڈنگ کا انتخاب کریں۔ تا کہ وہ آسانی سے سامنے نظر آ سکے۔ ہیڈنگ کو سلیکٹ کرتے ہی ٹیکسٹ  کا  سائز بڑا ہو جائے گا ۔   اس کے بعد آپ نےنئی لائن سے   اپنی پوسٹ لکھنی شروع کرنی ہے۔ 
how to creat heading in blogpost text
پوسٹ کے لئے آپ نے نارمل  فونٹ سائز  استعمال کرنا ہے۔ فونٹ کلر ایسا ہونا چاہئے کہ آسانی سے پڑھا جا سکے۔  اپنی پوسٹ کے اندر مناسب تعداد میں کی ورڈ استعمال کریں اور اہم کی ورڈ کو سب ہیڈنگ اور مائنر ہیڈنگ کی مدد سے واضح کر کے لکھیں۔ ایک ہی کی ورڈ کو بار بار استعمال نہ کریں۔   پوسٹ کو بہت زیادہ لمبا نا کریں اور نا ہی بہت زیادہ چھوٹا ہونا چاہئے۔ آپ اپنی پوسٹ میں مناسب جگہوں پر تصاویر  ویڈیو اور لنک بھی  لگا سکتے ہیں۔ 
how to insert pictuer in blog post
اپنی پوسٹ میں تصاویر لگانے کے لئے  انسرٹ امیج  پر کلک کریں  ۔ ایک نئی ونڈو اوپن ہو گی ۔یہاں آپ نے اپنی مطلوبہ تصویر کو سلیکٹ کرنا ہے ۔ اپ لوڈ ہو جانے پر ایڈ  سلیکٹڈ پر کلک کریں تصویر آپ کی پوسٹ میں آ جائے گی۔  اس کا سائز آپ اپنی مرضی کے مطابق رکھ سکتے ہیں۔ 
اگر آپ اپنی پوسٹ میں کوئی لنک شامل کرنا چاہیں تو اس کے لئے  بلاگ کی ٹول بار میں سے لنک کے بٹن پر کلک کریں ۔ ایک  پاپ اپ ونڈو نمودار ہو گی ۔  اس میں پہلے والے خانے میں آپ نے وہ الفاظ لکھنے ہیں جو کہ آپ اپنے لنک کے لئے شو کروانا چاہتے ہیں ۔ نیچے والے خانے میں آپ نے اس لنک کا ایڈریس کاپی کر کے پیسٹ کر دینا ہے۔  اوکے کا بٹن دبانے پر لنک آپ کی پوسٹ میں ایڈ ہو جائے گا۔  اور اس کا کلر بھی تبدیل ہو جائے گا۔ 
How to add hyperlink in blog post
پوسٹ مکمل کرنے کے بعد  آپ نے دائیں سائیڈ پر لیبل کے آپشن پر کلک کرنا ہے اور وہاں اپنی پوسٹ کی کیٹیگری کے متعلق لیبل لگانا ہے۔ لیبل  ہر پوسٹ کے لئے مختلف بھی ہو سکتے ہیں اور ایک جیسے بھی۔ ان کا کام آپ کی پوسٹ کو مختلف کیٹیگری میں تقسیم کرنا ہے۔ آپ ایک ہی پوسٹ میں زیادہ لیبل بھی دے سکتے ہیں۔  لیبل لگانے کے بعد نیچے ڈن پر کلک کریں ۔
اب آُپ کی پوسٹ  پبلش ہونے کے لئے تیار ہے۔ پبلش کرنے سے پہلے ایک بار  اس کو پڑھ کر تسلی کر لیں اور اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو دور کر دیں اور اوپر  موجود پبلش کے بٹن پر  کلک کریں۔  لیجئے آپ کی پہلی پوسٹ انٹرنیٹ  پر پبلش ہو چکی ہے۔ اور اب کوئی بھی بندہ اس کے لنک سے اس پوسٹ کو  پڑھ اور دیکھ سکتا ہے۔
آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی ؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس پوسٹ میں کہیں کوئی غلطی موجود ہے تو نیچے کمنٹ کر کے اپنی آراء سے آگاہ ضرور کریں ۔ اگر آپ کو کسی بات کی سمجھ نا آئی ہو تو کمنٹس میں یا پھر ای میل پر رابطہ کر کے آپ پوچھ سکتے ہیں۔ آپ کی تجاویز اور حوصلہ افزائی ہی میری اس کاوش کا صلہ ہیں۔